❮
❯
حدیث نمبر: 9109
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَدَخَلَ السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ، فَقَالَ : اذْهَبْ إِلَى ذَلِكَ الشَّيْخِ ، فَقُلْ لَهُ : يَقُولُ لَكَ عَمِّي مُوسَى بْنُ طَلْحَةَ : هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَأَتَيْتُهُ ، فَقُلْتُ : هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَ : قَدْ رَأَيْتُهُ ، I " فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ أَنَا وَغِلْمَةٌ مَعِي ، فَوَجَدْنَاهُ يَأْكُلُ تَمْرًا فِي قِنَاعٍ ، وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ ، فَقَبَضَ لَنَا مِنْ ذَلِكَ التَّمْرِ قَبْضَةً قَبْضَةً ، وَمَسَحَ عَلَى رُءُوسِنَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْحَاقَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
ترجمہ

اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں مسجد میں موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ کے ساتھ تھا کہ سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا: ’اس بزرگ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ میرے چچا موسیٰ بن طلحہ آپ سے پوچھتے ہیں: کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے؟‘ میں ان کے پاس آیا اور کہا: ’کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے؟‘ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، میں نے آپ ﷺ کو دیکھا ہے۔ میں اور میرے ساتھ کچھ لڑکے آپ ﷺ کے پاس گئے تو دیکھا کہ آپ ﷺ ایک طشت میں کھجوریں تناول فرما رہے ہیں اور آپ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کے کچھ صحابہ بھی ہیں۔ آپ ﷺ نے ہمارے لیے اس کھجور میں سے ایک ایک مٹھی بھر دی اور ہمارے سروں پر ہاتھ پھیرا۔“‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسحاق سے محمد بن طلحہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابراہیم بن المنذر منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 9109
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 6695»