المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 911
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ زُهَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيِّ .
عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا خَطَبَ أَحَدُكُمُ امْرَأَةً ، فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهَا ، إِذَا كَانَ إِنَّمَا يَنْظُرُ إِلَيْهَا لِلْخِطْبَةِ ، إِذْ كَانَتْ لَا تَعْلَمُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى إِلَّا زُهَيْرٌ وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابوحمید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو نکاح کا پیغام دے، تو اس پر اسے دیکھ لینے میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ وہ اسے محض پیغامِ نکاح کی غرض سے دیکھ رہا ہو، اور وہ عورت (اس کے دیکھنے سے) بے خبر ہو۔“
اس حدیث کو عبداللہ بن عیسیٰ رحمہ اللہ سے زہیر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔