المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 910
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْأَعْوَرِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ .
عَنْ قَيْسِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " يُصَلِّي الصُّبْحَ إِذَا تَغَشَّى النُّورُ السَّمَاءَ ، وَالظَّهْرَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ ، وَالْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ ، وَالْمَغْرِبَ إِذَا أَفْطَرَ الصَّائِمُ ، وَيُؤَخِّرُ الْعِشَاءَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ قَيْسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَيُّوبُ .
ترجمہ
سیدنا قیس بن سائب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ”رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز اس وقت ادا فرماتے تھے جب آسمان پر روشنی چھا جاتی، اور ظہر اس وقت جب سورج ڈھل جاتا، اور عصر اس وقت جب سورج سفید اور صاف ہوتا، اور مغرب اس وقت جب روزہ دار افطار کرتا، اور آپ ﷺ عشا کی نماز میں تاخیر فرمایا کرتے تھے۔“
یہ حدیث سیدنا قیس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس میں ایوب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔