المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 912
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ ، عَنْ حُدَيْجِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ : تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ قَالَ : أَمَا إِنَّهَا لَيْسَتْ مِثْلَ الشَّجَرِ وَالْجَبَلِ ، وَلَكِنَّهَا مِثْلُ الْمَدَائِنِ وَالْحُصُونِ I " .
ترجمہ
علقمہ بن قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو اللہ عزوجل کے ارشاد: ﴿تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ﴾ کے متعلق یہ فرماتے ہوئے سنا، انہوں نے فرمایا: ”آگاہ رہو! بے شک وہ (دوزخ کی چنگاریاں) درختوں اور پہاڑوں کی طرح نہیں ہیں، بلکہ وہ بڑے شہروں اور قلعوں کی مانند ہیں۔“