المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 909
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ الْيَمَامِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ حَاسَبَهُ اللهُ حِسَابًا يَسِيرًا ، وَأَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ قُلْتُ : مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " تَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ ، وَتُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ ، وَتَعْفُو عَمَّنْ ظَلَمَكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى إِلَّا سُلَيْمَانُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں وہ ہوں گی، اللہ تعالیٰ اس کا حساب نہایت آسانی سے لے گا اور اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ خصلتیں کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ تم اس سے صلہ رحمی کرو جس نے تم سے قطع تعلقی کی ہو، اسے عطا کرو جس نے تمہیں محروم کیا ہو، اور اسے معاف کر دو جس نے تم پر ظلم کیا ہو۔“
یحییٰ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف سلیمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔