المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ . عَنْ حَفْصَةَ ، زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا صِيَامَ لِمَنْ لَمْ يُؤَرِّضْهُ قَبْلَ الْفَجْرِ ، يَعْنِي : يَنْوِيهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ حَازِمٍ إِلَّا مَعْنٌ .
وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَقُلْ : I " يُؤَرِّضْهُ I " ، قَالَ : I " يَفْرِضْهُ I " .
ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا، زوجۂ نبی ﷺ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے فجر سے پہلے روزے کی نیت نہ کی، اس کا روزہ نہیں۔“ (یعنی: روزے کی نیت نہ کر لے۔)
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسحاق بن حازم سے معن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
اور اس حدیث کو لیث بن سعد رحمہ اللہ نے یحییٰ بن ایوب سے، انہوں نے عبداللہ بن ابی بکر سے، انہوں نے زہری سے، انہوں نے سالم سے، انہوں نے اپنے والد (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما) سے، انہوں نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے، اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے، اور انہوں نے لفظ «يُؤَرِّضْهُ» نہیں کہا بلکہ «يَفْرِضْهُ» کہا ہے۔