المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حدیث نمبر: 9093
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الثَّقَفِيُّ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تُكْرِهُوا مَرْضَاكُمْ عَلَى الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ ، فَإِنَّ اللهَ يُطْعِمُهُمْ وَيَسْقِيهِمْ .
لَا يُرْوَى هَذَانِ الْحَدِيثَانِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الثَّقَفِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے بیماروں کو کھانے پینے پر مجبور نہ کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ انہیں کھلاتا اور پلاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ دونوں حدیثیں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہیں، اور ان دونوں کی روایت میں محمد بن علاء ثقفی منفرد ہیں۔“