المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْلَمَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسلمہ ہے۔
حدیث نمبر: 9081
حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ جَابِرٍ ، نَا مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي صَدَقَةُ ، نَا الْوَضِينُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : الْمَرْأَةُ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ ، وَلَا يَسْتَقِيمُ لَكَ عَلَى خُلُقٍ وَاحِدٍ ، فَإِنْ تُقِمْهَا تَكْسِرْهَا ، فَدَارِهَا تَعِشْ بِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْوَضِينِ إِلَّا صَدَقَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے، وہ تمہارے لیے ایک ہی طرز پر سیدھی نہیں رہ سکتی، اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو اسے توڑ بیٹھو گے، لہٰذا اس کے ساتھ نرمی اور مدارات سے کام لو، اسی طرح تم اس کے ساتھ زندگی گزار سکو گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو وضین سے صدقہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منبہ بن عثمان اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“