المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْلَمَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسلمہ ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ جَابِرٍ اللَّخْمِيُّ ، ثَنَا مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ ، نَا الْوَضِينُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَائِذٍ ، أَنَّ شُرَحْبِيلَ بْنَ السِّمْطِ ، قَالَ لِعَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ : هَلْ أَنْتَ مُحَدِّثِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْسَ فِيهِ نِسْيَانٌ وَلَا كَذِبٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ ؛ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : I " قَالَ اللهُ : قَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَصَادَقُونَ مِنْ أَجْلِي ، وَقَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَنَاصَرُونَ مِنْ أَجْلِي ، وَمَا مِنْ مُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ يُقَدِّمُ اللهُ لَهُ ثَلَاثَةَ أَوْلَادٍ مِنْ صُلْبِهِ ، لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ .
شرحبیل بن سمط رحمہ اللہ نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ”کیا آپ مجھے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہوئی کوئی ایسی حدیث بیان کریں گے جس میں نہ بھول چوک ہو اور نہ جھوٹ؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میری محبت ان لوگوں کے لیے واجب ہو گئی جو میری خاطر آپس میں دوستی رکھتے ہیں، اور میری محبت ان لوگوں کے لیے بھی واجب ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ اور جس مومن مرد یا مومن عورت کے تین صلبی بچے، جو بلوغت کو نہ پہنچے ہوں، اللہ تعالیٰ آگے بھیج دے (یعنی وہ فوت ہو جائیں) تو اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل سے اسے جنت میں داخل فرما دیتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو وضین بن عطاء سے منبہ بن عثمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“