المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9079
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ مُزَاحِمِ بْنِ زُفَرَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : دِينَارًا أَعْطَيْتَهُ مِسْكِينًا ، وَدِينَارًا أَعْطَيْتَهُ فِي رَقَبَةٍ ، وَدِينَارًا أَنْفَقْتَهُ فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَدِينَارًا أَنْفَقْتَهُ عَلَى أَهْلِكَ ، أَفْضَلُهَا الدِّينَارُ الَّذِي أَنْفَقْتَهُ عَلَى أَهْلِكَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک دینار جو تم نے کسی مسکین کو دیا، ایک دینار جو تم نے گردن (غلام آزاد کرانے) میں خرچ کیا، ایک دینار جو تم نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا، اور ایک دینار جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا، ان سب میں افضل وہ دینار ہے جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا۔“