المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9078
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَا : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ . عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ طَائِفَةً مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ، ظَاهِرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، ثُمَّ يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ ، فَيَقُولُ أَمِيرُهُمْ : تَقَدَّمْ فَصَلِّ لَنَا ، فَيَقُولُ : لَا ، إِنَّ بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ أَمِيرٌ ، لِيُكْرِمَ اللهُ هَذِهِ الْأُمَّةَ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت کا ایک گروہ حق پر لڑتا رہے گا اور قیامت کے دن تک غالب رہے گا، پھر عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے تو ان (مسلمانوں) کا امیر کہے گا: ”آگے بڑھیے اور ہمیں نماز پڑھائیے۔“ تو وہ فرمائیں گے: ”نہیں، تم میں سے بعض بعض پر امیر ہیں، یہ اس لیے کہ اللہ اس امت کو عزت بخشے۔““