المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9073
وَعَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِذَا أَعْجَبَتْ أَحَدَكُمُ الْمَرْأَةُ ، فَوَقَعَتْ فِي نَفْسِهِ ، فَلْيَذْهَبْ إِلَى امْرَأَتِهِ فَلْيُوَاقِعْهَا ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ يَرُدُّ مَا فِي نَفْسِهِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کسی کو کوئی عورت اچھی لگے اور اس کا خیال اس کے دل میں بیٹھ جائے تو اسے چاہیے کہ اپنی بیوی کے پاس جائے اور اس سے ہم بستری کرے، کیونکہ یہ عمل اس کے دل کی اس کیفیت کو دور کر دیتا ہے۔“