المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9072
وَعَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ جَارِيَةً كَانَتْ لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ ، فَجَاءَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : إِنَّ سَيِّدِي يُكْرِهُنِي عَلَى الْبِغَاءِ ، فَأَنْزَلَ اللهُ : وَلا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انصار میں سے کسی کی ایک لونڈی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی: ”میرا آقا مجھے بدکاری پر مجبور کرتا ہے۔“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا﴾ ”اور اپنی لونڈیوں کو بدکاری پر مجبور نہ کرو جبکہ وہ پاکدامن رہنا چاہتی ہوں۔“