المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا نَزَلَ الْحِجْرَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ قَامَ فَخَطَبَ النَّاسَ ، وَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا تَسْأَلُوا نَبِيَّكُمْ عَنِ الْآيَاتِ ، هَؤُلَاءِ قَوْمُ صَالِحٍ سَأَلُوا نَبِيَّهُمْ أَنْ يَبْعَثَ لَهُمْ نَاقَةً فَفَعَلَ ، فَكَانَتْ تُرْوَى مِنْ هَذَا الْفَجِّ ، فَتَشْرَبُ مَاءَهُمْ يَوْمَ وِرْدِهَا ، وَيَحْلِبُونَ مِنْ لَبَنِهَا مِثْلَ الَّذِي كَانُوا يُصِيبُونَ مِنْ يَوْمِ غِبِّهَا ، ثُمَّ تَصْدُرُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ ، فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَعَقَرُوهَا ، فَأَجَّلَهُمُ اللهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ، وَكَانَ وَعْدُ اللهِ غَيْرَ مَكْذُوبٍ ، ثُمَّ جَاءَتْهُمُ الصَّيْحَةُ ، فَأَهْلَكَ اللهُ مَنْ كَانَ مِنْهُمْ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا رَجُلًا كَانَ فِي حَرَمِ اللهِ ، فَمَنَعَهُ حَرَمُ اللهِ مِنْ عَذَابِ اللهِ I " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ هُوَ ؟ قَالَ : I " أَبُو رِغَالٍ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب غزوۂ تبوک کے موقع پر حجر کے مقام پر پڑاؤ فرما ہوئے تو کھڑے ہو کر لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا: ”اے لوگو! اپنے نبی سے نشانیوں (معجزات) کا مطالبہ نہ کیا کرو۔ یہ صالح علیہ السلام کی قوم ہے، انہوں نے اپنے نبی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے لیے ایک اونٹنی بھیجیں، تو انہوں نے ایسا ہی کیا۔ وہ اونٹنی اس درّے سے آ کر پانی پیتی، اپنی باری کے دن ان کا پانی پی جاتی اور وہ اس کا اتنا دودھ دوہتے جتنا (پانی کی باری کے علاوہ) اس کے ناغے کے دن ان کو (پانی سے) حاصل ہوتا تھا، پھر وہ اسی درّے سے واپس چلی جاتی۔ پھر انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی اور اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں تین دن کی مہلت دی، اور اللہ کا وعدہ جھوٹا نہیں ہوتا، پھر ان پر چیخ (کڑک دار عذاب) آ گئی اور اللہ نے آسمان و زمین کے درمیان ان کے جتنے لوگ تھے سب کو ہلاک کر دیا، سوائے ایک آدمی کے جو اللہ کے حرم میں تھا، تو اللہ کے حرم نے اسے اللہ کے عذاب سے بچا لیا۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون تھا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابو رغال۔“