❮
❯
حدیث نمبر: 9068
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ : قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ ، أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ I " ، أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا قَالَ : I " هَذَا أَيْسَرُ I " ، وَلَوِ اسْتَعَاذَهُ لَأَعَاذَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَىٰ أَن يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِّن فَوْقِكُمْ﴾ (آپ کہہ دیجیے: وہی اس پر قادر ہے کہ تم پر تمہارے اوپر سے عذاب بھیج دے) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ» ”میں اس سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“ (پھر جب یہ حصہ نازل ہوا:) ﴿أَوْ مِن تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ﴾ (یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ» ”میں اس سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“ (پھر جب یہ حصہ نازل ہوا:) ﴿أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا﴾ (یا تمہیں مختلف گروہوں میں بانٹ کر آپس میں بھڑا دے) تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ نسبتاً آسان ہے۔“ اور اگر آپ ﷺ اس سے بھی پناہ مانگتے تو اللہ آپ کو پناہ دے دیتا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد بن یزید سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 9068
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4628، 7313، 7406، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7220، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7684، 11099، 11100، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3065، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 882، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14537، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1296، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1829، 1967، 1982، 1983»