المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9070
وَعَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : أَنَا فَرَطٌ لَكُمْ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ عَلَى الْحَوْضِ ، قَدْرُهُ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى مَكَّةَ ، وَسَيَأْتِي رِجَالٌ وَنِسَاءٌ ، فَلَا يَطْعَمُوا مِنْهُ شَيْئًا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں حوض پر تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں (تمہارا پیش رو ہوں)، اس کی وسعت ایلہ سے مکہ کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے، اور کچھ مرد اور عورتیں (میرے پاس) آئیں گے، تو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ چکھ سکیں گے۔“