المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9067
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْجَبَلِ وَقَدْ قَضَى حَاجَتَهُ ، وَبَيْنَ أَيْدِيهِمْ تَمْرٌ عَلَى حَجَفَةٍ ، فَدَعَوْهُ إِلَيْهِ ، فَقَعَدَ يَأْكُلُ مَعَنَا ، وَمَا مَسَّ مَاءً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا اللَّيْثُ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ قضائے حاجت سے فارغ ہو کر پہاڑ کی طرف سے تشریف لائے، اس وقت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سامنے ایک چھوٹی ڈھال پر کھجوریں رکھی ہوئی تھیں، انہوں نے آپ ﷺ کو بھی بلا لیا، تو آپ ﷺ بیٹھ کر ہمارے ساتھ کھانے لگے اور پانی کو ہاتھ تک نہ لگایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد بن یزید سے لیث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“