المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9066
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، ثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : اشْتَرَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أَعْرَابِيٍّ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ بَعِيرًا ، فَلَمَّا أَوْجَبَ لَهُ الْبَيْعَ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " اخْتَرْ I " قَالَ لَهُ أَعْرَابِيٌّ : إِنْ رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ بَيْعًا خَيْرًا مِنْ بَيْعِكَ ، عَمْرَكَ اللهُ ، مِمَّنْ أَنْتَ ؟ قَالَ : I " مِنْ قُرَيْشٍ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے بنو عامر بن صعصعہ کے ایک دیہاتی سے ایک اونٹ خریدا، پھر جب آپ ﷺ نے اس کے لیے سودا پکا کر دیا تو نبی ﷺ نے اس سے فرمایا: ”اختیار کر لو (چاہو تو سودا برقرار رکھو، چاہو تو فسخ کر دو)۔“ اس دیہاتی نے کہا: ”اللہ آپ کو زندگی دے! میں نے آج کی طرح آپ کے سودے سے بہتر کوئی سودا نہیں دیکھا، آپ کس قبیلے سے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”قریش سے۔“