❮
❯
حدیث نمبر: 9033
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، ثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : هَذَا الْبَيْتُ دِعَامَةٌ مِنْ دَعَائِمِ الْإِسْلَامِ ، فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ ، أَوِ اعْتَمَرَ ، فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللهِ ، فَإِنْ مَاتَ أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ ، وَإِنْ رَدَّهُ إِلَى أَهْلِهِ رَدَّهُ بِأَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”یہ گھر (بیت اللہ) اسلام کے ستونوں میں سے ایک ستون ہے، جو شخص اس گھر کا حج یا عمرہ کرے تو وہ اللہ کی ضمانت میں ہے، اگر وہ فوت ہو جائے تو اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا، اور اگر اسے اس کے گھر والوں کی طرف واپس لوٹائے تو اجر اور غنیمت کے ساتھ لوٹائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الزبیر سے محمد بن عبداللہ بن عبید بن عمیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 9033
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه محمد بن عبد الله بن عبيد بن عمير متروك
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه محمد بن عبد الله بن عبيد بن عمير وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 209»»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1167»