المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ الْيَشْكُرِيُّ ، قَالَ : مَرَّ بِنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فِي مَسْجِدِ بَنِي رِفَاعَةَ ، وَقَدْ صَلَّيْنَا الْغَدَاةَ ، وَمَعَهُ نَفَرٌ فَأَذَّنَ بَعْضُهُمْ ، فَرَكَعَ الرَّكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ أَقَامَ ، فَتَقَدَّمَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَصَلَّى بِهِمُ الْغَدَاةَ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ أَرْسَلَ إِلَى وِسَادَتَيْنِ ، فَأُتِيَ بِهِمَا فَالْتَفَتْنَا لَهُ ، فَقَعَدَ يُحَدِّثُنَا ، فَكَانَ فِيمَا حَدَّثَنَا ، أَنَّهُ خَدَمَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشْرَ سِنِينَ ، فَمَا قَالَ لَهُ لِشَيْءٍ فَعَلَهُ : I " لِمَ فَعَلْتَ هَذَا ؟ ، وَلَا لِشَيْءٍ لَمْ يَفْعَلْهُ : I " أَلَا فَعَلْتَ كَذَا .
ابو عثمان یشکری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ مسجد بنی رفاعہ میں ہمارے پاس سے گزرے، ہم فجر کی نماز پڑھ چکے تھے، ان کے ساتھ چند لوگ تھے، ان میں سے کسی نے اذان دی، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر اقامت کہی، تو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور انہیں فجر کی نماز پڑھائی۔ جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے دو تکیے منگوائے، وہ لائے گئے تو ہم ان کی طرف متوجہ ہوئے، پھر وہ بیٹھ کر ہم سے حدیثیں بیان کرنے لگے۔ جو کچھ انہوں نے ہمیں بیان کیا اس میں یہ بھی تھا کہ انہوں نے دس سال رسول اللہ ﷺ کی خدمت کی، (اس دوران) آپ ﷺ نے ان کے کیے ہوئے کسی کام پر کبھی یہ نہیں فرمایا: ”تم نے یہ کیوں کیا؟“ اور نہ ہی کسی ایسے کام پر جو انہوں نے نہ کیا ہو یہ فرمایا: ”تم نے ایسے کیوں نہ کیا؟“