المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9031
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، نَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : رَأَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّتِهِ رَجُلًا يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ فِيمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ ، فَقَالَ : I " بِمَ هَذَا ؟ I " قَالُوا : نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ ، فَقَالَ : إِنَّ اللهَ لَا يَصْنَعُ بِتَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ شَيْئًا ، فَلْيَرْكَبْ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے حج کے سفر میں مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک آدمی کو دیکھا جسے اس کے دو بیٹے دونوں طرف سے سہارا دے کر چلا رہے تھے، تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”اس کا کیا معاملہ ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: اس نے بیت اللہ تک پیدل چلنے کی نذر مانی تھی۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کو اس شخص کے اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، لہٰذا یہ سوار ہو جائے۔“