المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 903
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي حَفْصٍ عُمَرَ بْنِ الْحَاكِمِ بْنِ ثَوْبَانَ .
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ عَادَ مَرِيضًا خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ ، فَإِنْ جَلَسَ عِنْدَهُ اسْتَنْقَعَ فِيهَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ كَعْبٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی مریض کی عیادت کرتا ہے وہ رحمتِ الٰہی میں غوطہ زن ہوتا ہے، پھر اگر وہ اس کے پاس بیٹھ جائے تو اس (رحمت) میں اچھی طرح رچ بس جاتا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے۔