المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 902
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ وَجَدَّ بِهِ السَّيْرُ ، فَرَكِبَ قَبْلَ أَنْ يَفِيءَ الْفَيْءُ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَدْخُلَ الْوَقْتُ الْأَوَّلُ مِنَ الْعَصْرِ ، فَيَنْزِلُ ، فَيُصَلِّيهِمَا جَمِيعًا ، ثُمَّ يُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ حَتَّى يَبْدُوَ غُيُوبُ الشَّفَقِ ، ثُمَّ يَنْزِلُ ، فَيُصَلِّيهِمَا جَمِيعًا ، الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ إِلَّا أَبُو مَعْشَرٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ جب سفر میں ہوتے اور آپ ﷺ کو تیزی کے ساتھ سفر طے کرنا ہوتا، اور سایہ ڈھلنے (زوال) سے پہلے ہی کوچ فرما دیتے، تو ظہر کو مؤخر کر دیتے یہاں تک کہ عصر کا ابتدائی وقت داخل ہو جاتا، پھر آپ ﷺ سواری سے اترتے اور ان دونوں نمازوں کو اکٹھا ادا فرماتے، پھر آپ ﷺ مغرب کو مؤخر کر دیتے یہاں تک کہ شفق کے غائب ہونے کے آثار ظاہر ہونے لگتے، پھر آپ ﷺ سواری سے اترتے اور مغرب و عشاء دونوں نمازوں کو اکٹھا پڑھ لیتے۔“
اس حدیث کو محمد بن قیس رحمہ اللہ سے صرف ابو معشر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔