المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 904
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُطَبٌ ، فَجَعَلَ I " يَأْكُلُ بِيَمِينِهِ ، وَيَتَنَاوَلُ النَّوَى بِشِمَالِهِ ، فَيُلْقِيهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ إِلَّا أَبُو مَعْشَرٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں تازہ کھجوریں بطور ہدیہ پیش کی گئیں، تو آپ ﷺ اپنے دائیں ہاتھ سے تناول فرمانے لگے اور گٹھلیوں کو اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑ کر پھینکتے جاتے۔“
حفص بن عمر بن عبداللہ بن ابی طلحہ رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف ابو معشر رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔