المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9022
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَمِّي سَعِيدُ بْنُ عِيسَى ، نَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ وَأَبِي الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُمَا سَمِعَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ ، يَقُولُ : نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُخَابَرَةِ ، وَالْمُزَابَنَةِ ، وَالْمُحَاقَلَةِ ، وَبَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يُطْعَمَ ، إِلَّا الْعَرَايَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا مُفَضَّلٌ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، عطاء رحمہ اللہ اور ابو الزبیر رحمہ اللہ دونوں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا: ”رسول اللہ ﷺ نے مخابرہ، مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا، اور پھل کی بیع سے بھی منع فرمایا جب تک وہ کھانے کے قابل نہ ہو جائے، سوائے عرایا کے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے مفضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“