المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9023
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، نَا عَمِّي سَعِيدُ بْنُ عِيسَى ، ثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، حَدَّثَتْهُ I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي وَهِيَ مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا مُفَضَّلٌ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھا کرتے تھے اور وہ آپ ﷺ اور قبلے کے درمیان آڑی لیٹی ہوتی تھیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد بن یزید سے مفضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“