المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ .
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : أَشَدُّ خَلْقِ رَبِّكَ عَشَرَةٌ : الْجِبَالُ ، وَالْحَدِيدُ يَنْحَتُ الْجِبَالَ ، وَالنَّارُ تَأْكُلُ الْحَدِيدَ ، وَالْمَاءُ يُطْفِئُ النَّارَ ، وَالسَّحَابُ الْمُسَخَّرُ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ يَحْمِلُ الْمَاءَ ، وَالرِّيحُ تُقِلُّ السَّحَابَ ، وَالْإِنْسَانُ يَتَّقِي الرِّيحَ بِيَدِهِ ، وَيَذْهَبُ فِيهَا لِحَاجَتِهِ ، وَالسُّكْرُ يَغْلِبُ الْإِنْسَانَ ، وَالنَّوْمُ يَغْلِبُ السُّكْرَ ، وَالْهَمُّ يَمْنَعُ النَّوْمَ ، فَأَشَدُّ خَلْقِ رَبِّكَ الْهَمُّ I " .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تمہارے رب کی مخلوقات میں سب سے زیادہ طاقتور دس چیزیں ہیں: پہاڑ، اور لوہا جو پہاڑوں کو کاٹ دیتا ہے، اور آگ جو لوہے کو پگھلا دیتی ہے، اور پانی جو آگ کو بجھا دیتا ہے، اور زمین و آسمان کے درمیان مسخر بادل جو پانی کو اٹھائے پھرتے ہیں، اور ہوا جو بادلوں کو اٹھائے پھرتی ہے، اور انسان جو اپنے ہاتھ سے ہوا سے اپنا بچاؤ کرتا ہے اور اپنی ضرورت کے لیے اس میں چلتا پھرتا ہے، اور نشہ جو انسان پر غالب آ جاتا ہے، اور نیند جو نشے پر غالب آ جاتی ہے، اور فکر و غم جو نیند کو اڑا دیتا ہے؛ پس تمہارے رب کی مخلوقات میں سب سے زیادہ طاقتور چیز فکر و غم ہے۔“