المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9010
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ ، مَوْلَى الْحُرَقَةِ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهَا كَانَ لَهُ قِيرَاطٌ ، وَمَنْ تَبِعَهَا حَتَّى تُغَيَّبَ كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ ، أَصْغَرُهُمَا مِثْلُ أُحُدٍ .
لَمْ يَرْوِ حَمَّادُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ مُحَمَّدٌ - هَكَذَا يَقُولُ أَهْلُ الْمَدِينَةِ : حَمَّادٌ - عَنْ يَعْقُوبَ مَوْلَى الْحُرَقَةِ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص جنازے کے ساتھ جائے یہاں تک کہ اس کی نماز پڑھ لے تو اس کے لیے ایک قیراط (اجر) ہے، اور جو اس کے ساتھ رہے یہاں تک کہ میت کو دفن کر دیا جائے تو اس کے لیے دو قیراط ہیں، جن میں سے چھوٹا قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حماد بن ابی حمید نے، اور وہ محمد ہیں (اہلِ مدینہ انہیں اسی طرح حماد کہتے ہیں)، یعقوب مولیٰ الحرقہ سے اس حدیث کے سوا کوئی اور حدیث روایت نہیں کی۔“