المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9009
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ : آلَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ نِسَائِهِ ، وَكَانَتِ انْفَكَّتْ رِجْلُهُ فَأَقَامَ فِي مَشْرُبَةٍ تِسْعًا وَعِشْرِينَ ، ثُمَّ نَزَلَ فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، آلَيْتَ شَهْرًا ، فَقَالَ : الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواجِ مطہرات سے ایلاء فرمایا (یعنی ایک ماہ ان کے پاس نہ جانے کی قسم کھائی)، اور آپ ﷺ کا پاؤں مبارک موچ زدہ ہو گیا تھا، چنانچہ آپ ﷺ انتیس دن بالا خانے میں ٹھہرے رہے، پھر نیچے تشریف لائے تو لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے تو ایک مہینے کا ایلاء کیا تھا؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مہینہ انتیس دن کا (بھی) ہوتا ہے۔“