المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9011
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ وَخَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : مِنَ السُّنَّةِ إِذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْبِكْرَ عَلَى الثَّيِّبِ ، أَقَامَ عِنْدَهَا سَبْعًا ، وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ عَلَى الْبِكْرِ ، أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”سنت یہ ہے کہ جب آدمی کسی کنواری عورت سے شادی کرے اور اس کے نکاح میں پہلے سے بیوہ یا مطلقہ (ثیبہ) موجود ہو تو نئی دلہن کے پاس سات دن ٹھہرے، اور جب کسی ثیبہ سے شادی کرے اور اس کے نکاح میں پہلے سے کنواری ہو تو اس کے پاس تین دن ٹھہرے۔“