المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْأَيْلِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَتَّابِ بْنِ أُسَيْدٍ : إِنِّي قَدْ بَعَثْتُكَ عَلَى أَهْلِ اللهِ أَهْلِ مَكَّةَ ، فَانْهَهُمْ عَنْ بَيْعِ مَا لَمْ يَقْبِضُوا ، وَعَنْ رِبْحِ مَا لَمْ يَضْمَنُوا ، وَعَنْ شَرْطَيْنِ فِي شَرْطٍ ، وَعَنْ بَيْعٍ وَقَرْضٍ ، وَعَنْ بَيْعٍ وَسَلَفٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ ، وَلَا عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ .
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”میں نے تمہیں اللہ والوں یعنی اہلِ مکہ پر عامل بنا کر بھیجا ہے، لہٰذا انہیں منع کرنا اس چیز کو بیچنے سے جس پر انہوں نے قبضہ نہ کیا ہو، اور اس چیز کے نفع سے جس کی ضمانت ان کے ذمے نہ ہو، اور ایک سودے میں دو شرطیں لگانے سے، اور بیع اور قرض کو جمع کرنے سے، اور بیع اور سلف کو جمع کرنے سے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن امیہ سے یحییٰ بن صالح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عطاء سے اسماعیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یحییٰ بن بکیر منفرد ہیں۔“