المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8997
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، ثَنَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَمْ أُنَبَّأْ أَنَّكَ تَقُومُ اللَّيْلَ وَتَصُومُ النَّهَارَ ؟ قُلْتُ : إِنِّي أَفْعَلُ ذَلِكَ ، قَالَ : I " فَإِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ بَخَصْتَ الْعَيْنَ ، كُلَّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ، فَذَاكَ صَوْمُ الدَّهْرِ I " ، فَقُلْتُ : إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً ، فَقَالَ : I " صُمْ صَوْمَ دَاوُدَ ، كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (مجھ سے) فرمایا: ”کیا مجھے یہ خبر نہیں پہنچی کہ تم رات بھر قیام کرتے ہو اور دن بھر روزہ رکھتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، میں ایسا کرتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم نے ایسا کیا تو آنکھ دھنس جائے گی (اور کمزور ہو جائے گی)۔ ہر مہینے میں تین دن روزے رکھ لیا کرو، یہی ہمیشہ روزہ رکھنے کے برابر ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”میں اپنے اندر (اس سے زیادہ کی) طاقت پاتا ہوں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر داود علیہ السلام کا روزہ رکھو، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے تھے۔“