المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : اسْتَتْبَعَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً ، فَقَالَ : إِنَّ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ خَمْسَةَ عَشَرَ بَنُو إِخْوَةٍ وَبَنُو عَمٍّ يَأْتُونِي اللَّيْلَةَ فَأَقْرَأُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي أَرَادَ ، فَجَعَلَ لِي خَطًّا ثُمَّ أَجْلَسَنِي فِيهِ ، وَقَالَ : I " لَا تَخْرُجَنَّ مِنْ هَذَا I " ، فَبِتُّ فِيهِ حَتَّى أَتَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ السَّحَرِ ، فِي يَدِهِ عَظْمُ حَائِلٍ ، وَرَوْثَةٌ ، وَحُمَمَةٌ ، فَقَالَ : I " إِذَا أَتَيْتَ الْخَلَاءَ فَلَا تَسْتَنْجِيَنَّ بِشَيْءٍ مِنْ هَذَا I " ، قَالَ : فَلَمَّا أَصْبَحْتُ قُلْتُ : لَأَعْلَمَنَّ حَيْثُ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَهَبْتُ فَرَأَيْتُ مَوْضِعَ سَبْعِينَ بَعِيرًا .
لَمْ يَرْوِ عُلَيُّ بْنُ رَبَاحٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک رات رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے ساتھ چلنے کو کہا اور فرمایا: ”جنوں کی ایک جماعت، جو پندرہ افراد ہیں اور آپس میں بھائی اور چچازاد ہیں، آج رات میرے پاس آئے گی اور میں انہیں قرآن پڑھ کر سناؤں گا۔“ چنانچہ میں آپ ﷺ کے ساتھ اس جگہ گیا جہاں آپ ﷺ جانا چاہتے تھے۔ آپ ﷺ نے میرے لیے ایک لکیر کھینچی اور مجھے اس میں بٹھا دیا اور فرمایا: ”اس سے ہرگز باہر نہ نکلنا۔“ میں اسی میں رات بھر رہا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ سحری کے وقت میرے پاس تشریف لائے، آپ ﷺ کے ہاتھ میں ایک پرانی بوسیدہ ہڈی، گوبر کا ٹکڑا اور کوئلہ تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ تو ان چیزوں میں سے کسی سے ہرگز استنجا نہ کرنا۔“ انہوں نے کہا: جب صبح ہوئی تو میں نے کہا: میں ضرور معلوم کروں گا کہ رسول اللہ ﷺ کہاں تھے۔ میں گیا تو میں نے ستر اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ کے نشانات دیکھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علی بن رباح نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس کے سوا کوئی اور حدیث روایت نہیں کی۔“