❮
❯
حدیث نمبر: 8994
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : I " آمِينَ آمِينَ آمِينَ I " فَقِيلَ لَهُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا كُنْتَ تَصْنَعُ هَذَا ؟ فَقَالَ : قَالَ لِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ : رَغِمَ أَنْفُ عَبْدٍ - أَوْ : بَعُدَ - دَخَلَ عَلَيْهِ رَمَضَانُ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ، فَقُلْتُ : آمِينَ ، ثُمَّ قَالَ : رَغِمَ أَنْفُ عَبْدٍ - أَوْ : بَعُدَ - أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يُدْخِلْهُ الْجَنَّةَ ، فَقُلْتُ : آمِينَ ، ثُمَّ قَالَ : رَغِمَ أَنْفُ عَبْدٍ - أَوْ : بَعُدَ - ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ ، فَقُلْتُ : آمِينَ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (منبر پر چڑھتے ہوئے) فرمایا: ”آمین، آمین، آمین۔“ آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے پہلے تو ایسا نہیں کیا تھا؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھ سے کہا: اس بندے کی ناک خاک آلود ہو، یا فرمایا: وہ دور ہو جائے، جس پر رمضان کا مہینہ آیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی، تو میں نے کہا: آمین۔ پھر انہوں نے کہا: اس بندے کی ناک خاک آلود ہو، یا فرمایا: وہ دور ہو جائے، جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پایا اور وہ اسے جنت میں داخل نہ کروا سکے، تو میں نے کہا: آمین۔ پھر انہوں نے کہا: اس بندے کی ناک خاک آلود ہو، یا فرمایا: وہ دور ہو جائے، جس کے پاس آپ کا ذکر کیا گیا اور اس نے آپ پر درود نہ بھیجا، تو میں نے کہا: آمین۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8994
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2551، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1888، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 907، 908، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2023، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3545، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8596، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7568، 8676، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5922، والبزار فى «مسنده» برقم: 8116، 8465، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2541 / 1، 2541 / 2، 3329، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8131»