المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8965
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، ثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا فِي مَمْلُوكٍ قُوِّمَ عَلَيْهِ بِمَنْ أَعْتَقَ فِي مَالِهِ ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ قُوِّمَ قِيمَةَ عِدْلِهِ ، ثُمَّ اسْتَسْعَى غَيْرَ مَشْقُوقٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْأَسْوَدِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے کسی مشترک غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کیا تو اس کے مال میں سے اس پر اس غلام کی (پوری) قیمت لگائی جائے گی جسے اس نے آزاد کیا، اور اگر اس کے پاس (اتنا مال) نہ ہو تو اس کی منصفانہ قیمت لگائی جائے گی، پھر غلام سے (باقی حصے کی آزادی کے لیے) محنت و کمائی کروائی جائے گی، بشرطیکہ اس پر مشقت نہ ڈالی جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الاسود سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو الاسود منفرد ہیں۔“