المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8964
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، ثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّاسَ أُرُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ ، فَسُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ : إِنَّ النَّاسَ رَأَوْهَا فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ ، فَالْتَمِسُوهَا فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْأَسْوَدِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ لوگوں کو لیلۃ القدر رمضان کی آخری سات راتوں میں دکھائی گئی، چنانچہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا اور عرض کیا گیا کہ لوگوں نے اسے آخری سات راتوں میں دیکھا ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اسے آخری سات راتوں میں تلاش کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الرحمن بن قاسم سے ابو الاسود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو الاسود سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو الاسود منفرد ہیں۔“