المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، ثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، وَالْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَرَى فِي مَنَامِهِ شَيْئًا وَلَا يَرَى بَلَلًا ، وَيَرَى بَلَلًا ثُمَّ لَا يَرَى شَيْئًا ؟ قَالَ : إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ بَلَلًا وَلَمْ يَرَ شَيْئًا فَلْيَغْتَسِلْ ، وَإِذَا رَأَى شَيْئًا وَلَمْ يَرَ بَلَلًا فَلَا يَغْتَسِلْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَأَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ : أَخُوهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو نیند میں کوئی چیز (خواب) دیکھتا ہے مگر تری نہیں پاتا، اور (دوسرا) جو تری پاتا ہے مگر اسے کچھ (خواب) یاد نہیں ہوتا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی تری پائے اور اسے (خواب میں) کچھ یاد نہ ہو تو وہ غسل کرے، اور جب (خواب میں) کچھ دیکھے مگر تری نہ پائے تو غسل نہ کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے عبیداللہ بن عمر اور ابو الاسود رحمہما اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ عبیداللہ بن عمر رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں ان کے بھائی عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور ابو الاسود رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“