المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8963
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ خِلَاسِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَأْكُلُ حَتَّى يَشْبَعَ قَاءَ ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ہبہ (عطیے) کو واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو کھا کر جب سیر ہو جاتا ہے تو قے کر دیتا ہے، پھر اپنی قے کی طرف لوٹ آتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو مالک بن دینار سے وہب بن راشد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“