المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : نَا يُوسُفُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمُنْعِمِ بْنِ إِدْرِيسَ ، عَنْ أَبِيهِ إِدْرِيسَ ، عَنْ جَدِّهِ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا أَبَا الْقَاسِمِ ، هَلِ احْتَجَبَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْ خَلْقِهِ بِشَيْءٍ غَيْرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْمَلَائِكَةِ الَّذِينَ حَوْلَ الْعَرْشِ سَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ نَارٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ نُورٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ظُلْمَةٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ رَفَارِفِ الْإِسْتَبْرَقِ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ رَفَارَفِ السُّنْدُسِ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَبْيَضَ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَحْمَرَ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَصْفَرَ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَخْضَرَ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ضِيَاءٍ اسْتَضَاءَ مِنَ النَّارِ وَالنُّورِ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ثَلْجٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ مَاءٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ غَمَامٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ بَرَدٍ ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ عَظَمَةِ اللهِ الَّتِي لَا تُوصَفُ I " قَالَ : فَأَخْبِرْنِي عَنْ مَلَكِ اللهِ الَّذِي يَلِيهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " أَصَدَقْتُ فِيمَا أَخْبَرْتُكَ يَا يَهُودِيُّ ؟ I " قَالَ : نَعَمْ قَالَ : I " فَإِنَّ الْمَلَكَ الَّذِي يَلِيهِ إِسْرَافِيلُ ، ثُمَّ جِبْرِيلُ ، ثُمَّ مِيكَائِيلُ ، ثُمَّ مَلَكُ الْمَوْتِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَسَدٌ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہود کا ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے ابو القاسم! کیا اللہ عزوجل نے آسمانوں اور زمین کے علاوہ بھی کسی چیز کے ذریعے اپنی مخلوق سے پردہ کر رکھا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اس کے اور عرش کے گرد موجود فرشتوں کے درمیان آگ کے ستر پردے ہیں، نور کے ستر پردے ہیں، تاریکی کے ستر پردے ہیں، استبرق کی چادروں کے ستر پردے ہیں، سندس کی چادروں کے ستر پردے ہیں، سفید موتی کے ستر پردے ہیں، سرخ موتی کے ستر پردے ہیں، زرد موتی کے ستر پردے ہیں، سبز موتی کے ستر پردے ہیں، اس روشنی کے ستر پردے ہیں جس نے آگ اور نور سے روشنی لی ہے، برف کے ستر پردے ہیں، پانی کے ستر پردے ہیں، بادل کے ستر پردے ہیں، اولوں کے ستر پردے ہیں، اور اللہ کی اس عظمت کے ستر پردے ہیں جو بیان نہیں کی جا سکتی۔“ اس نے کہا: ”اب مجھے اللہ کے اس فرشتے کے بارے میں بتائیے جو اس کے سب سے زیادہ قریب ہے۔“ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے یہودی! جو کچھ میں نے تجھے بتایا ہے، کیا وہ سچ ہے؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو فرشتہ اس کے سب سے زیادہ قریب ہے وہ اسرافیل ہے، پھر جبریل، پھر میکائیل، پھر ملک الموت۔ اللہ کی رحمتیں ہوں ان سب پر۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں اسد منفرد ہیں۔“