❮
❯
حدیث نمبر: 8941
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ إِلَّا أَعْتَقَ اللهُ رُبُعَهُ مِنَ النَّارِ ، فَإِنْ قَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَعْتَقَ اللهُ شَطْرَهُ مِنَ النَّارِ ، فَإِنْ قَالَهَا ثَلَاثًا أَعْتَقَ اللهُ ثَلَاثَةَ أَرْبَاعِهِ مِنَ النَّارِ ، فَإِنْ قَالَهَا أَرْبَعًا أَعْتَقَهُ اللهُ مِنَ النَّارِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ .
ترجمہ

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو بندہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ» کہتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے جسم کا ایک چوتھائی حصہ جہنم سے آزاد کر دیتا ہے۔ اگر وہ اسے دو مرتبہ کہے تو اللہ اس کا آدھا حصہ جہنم سے آزاد کر دیتا ہے۔ اگر تین مرتبہ کہے تو اللہ اس کے تین چوتھائی حصے کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے، اور اگر چار مرتبہ کہے تو اللہ اسے پورا کا پورا جہنم سے آزاد کر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابو بکر بن ابی مریم منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8941
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف أبي بكر بن أبي مريم
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيهما أبو بكر بن أبي مريم وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 87»»