المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8921
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَالِمٍ الْحِمْصِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الْأَلْهَانِيُّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، أَنَّهُ رَأَى سِكَّةً وَشَيْئًا مَرَّ بِهِ مِنْ آلَةِ الْحَرْثِ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : لَا يَدْخُلُ هَذِهِ بَيْتَ قَوْمٍ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللهُ الذُّلَّ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ .
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک ہل کا پھالا اور کھیتی باڑی کا کوئی اور آلہ دیکھا جو ان کے پاس سے گزرا تو فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”یہ چیز جس گھرانے میں داخل ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اس میں ذلت بھی داخل کر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عبداللہ بن یوسف منفرد ہیں۔“