❮
❯
حدیث نمبر: 8920
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْأُمَوِيُّ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ : حَدَّثَنِي عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ ، يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنْ جِبْرِيلَ ، عَنِ اللهِ تَعَالَى قَالَ : إِنَّ هَذَا الدِّينَ ارْتَضَيْتُهُ لِنَفْسِي ، وَلَنْ يَصْلُحَ لَهُ إِلَّا السَّخَاءُ ، وَحُسْنُ الْخُلُقِ ، فَأَكْرِمُوهُ بِهِمَا مَا صَحِبْتُمُوهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَسْلَمَةَ I " .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے جبریل علیہ السلام سے، اور انہوں نے اللہ تعالیٰ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک اس دین کو میں نے اپنے لیے پسند کیا ہے، اور اس کے لیے سخاوت اور حسنِ اخلاق ہی موزوں ہیں، لہٰذا جب تک تم اس دین کے ساتھ رہو، ان دونوں کے ذریعے اس کی تکریم کرتے رہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عبدالملک بن مسلمہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8920
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث «قال أبو حاتم الرازي: حديث موضوع «الجرح والتعديل لابن أبي حاتم، ج 5، ص 371»»
«قال أبو حاتم الرازي: حدثني عبد الملك بن مسلمة بهذا الحديث وهو حديث موضوع وعبد الملك هو مضطرب الحديث «علل الحديث، ج 6، ص 313»»
«قال الهيثمي: وفيه إبراهيم بن أبي بكر بن المنكدر وهو ضعيف وكذلك مقدام بن داود «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 20»»