المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8919
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَى الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ ضَحْوَةً ، وَرَمَى أَيَّامَ التَّشْرِيقِ الْجِمَارَ بَعْدَ مَا زَالَتِ الشَّمْسُ .
لَمْ يَرْوِ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ حَدِيثًا مُسْنَدًا غَيْرَ هَذَا I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے یومِ نحر (دس ذوالحجہ) کو چاشت کے وقت جمرہ کی رمی کی، اور ایامِ تشریق میں سورج ڈھلنے کے بعد جمرات کی رمی کی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حماد بن سلمہ نے ابن جریج کے واسطے سے ابو زبیر سے اس کے علاوہ کوئی مسند حدیث روایت نہیں کی۔“