المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8918
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ ، فَحَوَّلَنِي عَنْ يَمِينِهِ ، ثُمَّ أَتَى جَبَّارُ بْنُ صَخْرٍ ، فَقَامَ عَنْ يَسَارِهِ ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُمْنَا خَلْفَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو میں آپ ﷺ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، آپ ﷺ نے مجھے پھیر کر اپنی دائیں جانب کر دیا، پھر سیدنا جبار بن صخر رضی اللہ عنہ آئے اور آپ ﷺ کی بائیں جانب کھڑے ہو گئے، تو رسول اللہ ﷺ آگے بڑھ گئے اور ہم دونوں آپ ﷺ کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”خالد بن یزید سے یہ حدیث ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“