المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8904
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : اقْتِرَابُ الزَّمَانِ أَنْ تَكُونَ السَّنَةُ كَالشَّهْرِ ، وَالشَّهْرُ كَالْجُمُعَةِ ، وَالْجُمُعَةُ كَالْيَوْمِ ، وَالْيَوْمُ كَالسَّاعَةِ ، وَالسَّاعَةُ كَضَرْمَةِ نَارٍ ، وَلَيَنَامَنَّ أَحَدُكُمْ وَأَجَلُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زمانے کے قریب ہونے (قیامت کے قریب آنے) کی علامت یہ ہے کہ سال مہینے کے برابر، مہینہ ہفتے کے برابر، ہفتہ دن کے برابر، دن گھڑی کے برابر اور گھڑی آگ کے شعلے کے بھڑکنے کے برابر ہو جائے گی، اور تم میں سے کوئی شخص ایسی حالت میں سوئے گا کہ اس کی موت اس کی آنکھوں کے سامنے ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعد بن سعید رحمہ اللہ سے عبداللہ بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“