المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8893
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : ثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ نِبْرَاسٍ الْبَصْرِيُّ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : أَتَى عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا غُلَامٌ أُلَاعِبُ الصِّبْيَانَ ، فَسَلَّمَ عَلَيْنَا ، ثُمَّ دَعَانِي لِحَاجَةٍ لَوْلَا أَنَّهَا كَانَتْ سِرًّا لَهُ لَحَدَّثْتُكَ بِهَا ، وَلَكِنْ لَا أُحَدِّثُ بِسِرِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ نِبْرَاسٍ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے، اس وقت میں لڑکا تھا اور بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، آپ ﷺ نے ہمیں سلام کیا، پھر مجھے کسی کام کے لیے بلایا۔ اگر وہ آپ ﷺ کا راز نہ ہوتا تو میں ضرور تمہیں اس کے بارے میں بتا دیتا، لیکن میں رسول اللہ ﷺ کا راز لوگوں میں سے کسی کو نہیں بتاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ضحاک بن نبراس سے اسد بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“