❮
❯
حدیث نمبر: 8894
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ ، حَدَّثَهُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَا قَوْلَ إِبْرَاهِيمَ : فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ وَقَوْلَ عِيسَى : إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ فَرَفَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ أُمَّتِي أُمَّتِي ، وَبَكَى ، فَقَالَ اللهُ لِجِبْرِيلَ : I " اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ ، وَرَبُّكَ أَعْلَمُ ، وَاسْأَلْهُ مَا يُبْكِيكَ ؟ I " فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ ، فَسَأَلَهُ ، فَأَخْبَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لِجِبْرِيلَ : I " اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ ، فَقُلْ لَهُ : إِنَّا سَنُرْضِيكَ فِي أُمَّتِكَ وَلَا نَسُوءُكَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ I " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ابراہیم علیہ السلام کا یہ قول تلاوت فرمایا: ﴿فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ اور عیسیٰ علیہ السلام کا یہ قول بھی تلاوت فرمایا: ﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ پھر رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور فرمایا: «اللَّهُمَّ أُمَّتِي أُمَّتِي» ”اے اللہ! میری امت، میری امت!“ اور آپ ﷺ رو پڑے۔ تو اللہ تعالیٰ نے جبریل علیہ السلام سے فرمایا: ”محمد (ﷺ) کے پاس جاؤ، اور تمہارا رب خوب جانتا ہے، ان سے پوچھو کہ آپ کو کس چیز نے رلایا ہے؟“ چنانچہ جبریل علیہ السلام آپ ﷺ کے پاس آئے اور آپ ﷺ سے پوچھا تو نبی کریم ﷺ نے انہیں (اپنی کیفیت کی وجہ) بتا دی۔ پھر اللہ عز و جل نے جبریل علیہ السلام سے فرمایا: ”محمد (ﷺ) کے پاس جاؤ اور ان سے کہو: ہم آپ کو آپ کی امت کے بارے میں ضرور راضی کر دیں گے اور آپ کو رنجیدہ نہیں کریں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عمرو بن حارث منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8894
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 202، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7234، 7235، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11205»