المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدٌ : نَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ : حَدَّثَنِي ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : حُرِّمَتِ الْخَمْرُ وَمَا لَهُمْ يَوْمَئِذٍ نَبِيذٌ إِلَّا الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ ، وَإِنِّي لَأَسْقِي أَبَا طَلْحَةَ وَسُهَيْلَ بْنَ بَيْضَاءَ وَأَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ ، I " إِذَا أَنَا بِمُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنَادِي : أَلَا إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ I " مَرَّتَيْنِ ، فَأَهْرَقْنَاهُ ، وَمَا هُوَ إِلَّا الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب شراب حرام کی گئی تو اس وقت ان لوگوں کے پاس کچی کھجور اور پکی کھجور کی نبیذ کے سوا (کوئی اور شراب) نہیں تھی۔ میں سیدنا ابو طلحہ، سیدنا سہیل بن بیضاء اور سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہم کو (وہی نبیذ) پلا رہا تھا کہ اچانک میں نے نبی کریم ﷺ کے منادی کو سنا، وہ پکار رہا تھا: ”خبردار! شراب حرام کر دی گئی ہے۔“ اس نے یہ اعلان دو مرتبہ کیا، چنانچہ ہم نے اسے بہا دیا، حالانکہ وہ کچی اور پکی کھجور کے سوا کچھ نہ تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مبارک بن فضالہ سے اسد بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“