المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8891
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ بِلَالًا كَانَ يُقِيمُ الصَّلَاةَ ، فَيَدْخُلُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَيَسْتَقْبِلُهُ الرَّجُلُ فَيُكَلِّمُهُ بِالْحَاجَةِ حَتَّى يَخْفِقَ بَعْضُ الْقَوْمِ بِرُؤُوسِهِمْ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ زَاذَانَ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نماز کی اقامت کہتے، پھر نبی کریم ﷺ (حجرے سے نکل کر مسجد میں) تشریف لاتے تو کوئی آدمی آپ ﷺ کے سامنے آ جاتا اور اپنی کوئی ضرورت آپ ﷺ سے بیان کرنے لگتا، یہاں تک کہ (انتظار کی طوالت سے) بعض لوگ اونگھ کے مارے اپنے سر جھکانے لگتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ بن زاذان سے اسد بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“