المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8890
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : نَا أَبُو الرَّبِيعِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ ، فَإِذَا حَبْلٌ مَمْدُودٌ بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ ، فَقَالَ : I " مَا هَذَا ؟ I " قَالُوا : هَذَا لِفُلَانَةَ تُصَلِّي ، فَإِذَا فَتَرَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ ، فَحَلَّهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَالَ : لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ نَشَاطَهُ ، فَإِذَا فَتَرَ فَلْيَرْقُدْ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ دو ستونوں کے درمیان ایک رسی تنی ہوئی ہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”یہ فلاں خاتون کی ہے، وہ نماز پڑھتی ہے اور جب تھک جاتی ہے تو اس سے لٹک جاتی ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے اسے کھول دیا اور فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک اپنی چستی اور نشاط کے مطابق نماز پڑھے، پھر جب تھک جائے تو لیٹ کر سو جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو ابو الربیع سے اسد بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“